12 دسمبر 2011 - 20:30

قطرمیں 2011 میں عرب ممالک کے ہونے والےکھیل مقابلوں میں قطر نے فلسطینی اہداف اور مقاصد کے ساتھ بہت بڑی خیانت کا ارتکاب کیا ہے قطر نے اس موقع پر فلسطین کا ایسا نقشہ پیش کیا جو صہیونی منصوبے کے مطابق تھا اور جس میں بیت المقدس کو صہیونی علاقہ میں دکھایا گیا تھا۔

ابنا: قطر 2011 میں عرب ممالک کے ہونے والےکھیل مقابلوں میں قطر نے فلسطینی اہداف اور مقاصد کے ساتھ بہت بڑی خیانت کا ارتکاب کیا ہے قطر نے اس موقع پر فلسطین کا ایسا نقشہ پیش کیا جو صہیونی منصوبے کے مطابق تھا اور جس میں بیت المقدس کو صہیونی علاقہ میں دکھایا گیا تھا۔

نامہ نگار کے مطابق عرب ممالک کے کھیل مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں فلسطینی ملک کو صہیونی منصوبے کے مطابق دکھایا ہے اور فلسطینی ملک سے بیت المقدس کا نقشہ حذف کردیا جس سے قطر کی اسرائيل کے ساتھ شدید وابستگی کا پتہ چلتا ہے اس نقشہ پر فلسطینی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر عرب ممالک میں صہیونی منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے فلسطینیوں نے قطر کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

قطر اور سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک علاقہ میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کی کوشش کررہے ہیں۔........

/169